دہشت گردی كے خلاف عالمی اتحاد كی عادلانہ صلح كے لیے كانفرنس

IQNA

دہشت گردی كے خلاف عالمی اتحاد كی عادلانہ صلح كے لیے كانفرنس

سياسی گروہ : ثقافتی انسٹی ٹيوٹ اكو كے سربراہ نے ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا : دہشت گردی كے خلاف عالمی اتحاد كی بين الاقوامی كانفرنس بروز ہفتہ بمطابق ۱۴ مئی كو ايرانی اور بين الاقوامی ممتاز شخصيات كی شركت كے ساتھ تہران میں منعقد ہو گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عادلانہ صلح كے لیے بين الاقوامی اتحاد كی پريس كانفرنس كل بروز بدھ بمطابق ۱۱ مئی كو اسپيناس ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ اس پريس كانفرنس میں تہران يونيورسٹی كے كالج برائے مطالعات جہان كے سربراہ حجت الاسلام سعيد رضا عاملی نے كہا كہ قوموں كے مسائل سے نمٹنے كے لیے بين الاقوامی سطح پر عادلانہ معيار كے فقدان كے باعث امت اسلامیہ كی ذمہ داری بنتی ہے كہ عالم اسلام كے مسائل حل كرنے كے لیے عادلانہ معيار وضع كر كے اس پر عمل درآمد يقينی بنائے ۔
790154