آيت اللہ جنتی ؛ اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كی امامت كروائیں گے

IQNA

آيت اللہ جنتی ؛ اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كی امامت كروائیں گے

سياسی گروہ : تہران میں اس ہفتے كی عبادی ۔سياسی نماز جمعہ شورائے نگہبان كے سربراہ آيت اللہ احمد جنتی كی امامت میں ادا كی جائے گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس ہفتے كی نماز جمعہ كا آغاز۴۰ : ۱۱ پر قرآن كريم كی تلاوت سے ہو گا جس كے بعد حجت‌الاسلام والمسلمين مقدسی شرعی مسائل بيان فرمائیں گے ۔
اس اجتماع میں ہلال احمر كے سربراہ رستمی اس ادارے كی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور پھر بحرين كے شيعہ رہنما عبدالرئوف الشايب نماز جمعہ سے قبل بحرين كے حالات پر خطاب كریں گے ۔
اسی طرح شوری برائے آئمہ جمعہ كے سربراہ حجت‌الاسلام و المسلمين سيد‌رضا تقوی سيرت علوی پر اپنے مسلسل نویں خطاب میں اپنی گفتگو كا سلسلہ جاری ركھیں گے ۔
790106