امام خمينی (رہ) نے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے وقت میڈيا كے سوالوں كا جواب ديتے ہوئے كہا تھا كہ اقليتیں معاشرے كے باقی افراد كے ساتھ تمام چيزوں میں مشترك ہیں اور ان كے حقوق قانون كی روشنی میں انہیں دئیے جائیں گے البتہ اسلامی حكومت میں وہ امن و آسائيش كے ساتھ زندگی بسر كر سكیں گے ۔
پھر فرماتے ہیں : اقليتیں ايران میں اپنے دينی اور سماجی رسوم و رواج كو انجام دينے میں آزاد ہیں اور اسلامی حكومت كی ذمہ داری ہے كہ ان كے حقوق اور امن و امان كا دفاع كرے اور وہ بھی ايران كے دوسرے لوگوں كی مانند ايرانی اور قابل احترام ہیں ۔
789573