گرجستان ؛" تبليس كی متحد حكومت كی تشكيل میں گرجستانی مسلمانوں كا كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

گرجستان ؛" تبليس كی متحد حكومت كی تشكيل میں گرجستانی مسلمانوں كا كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

سياسی اور اجتماعی گروپ : گرجستان كے ادارہ برائے امور مسلمين كے زير اہتمام ۹ مئی كو تبليس ميریٹ ہوٹل (Tbilisi Mariott) میں "تبليس كی متحد حكومت كی تشكيل میں گرجستان كے مسلمانوں كا كردار" كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد ہوئی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ بلقان نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islam.ru» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں حكومتی حكام كے علاوہ حزب اختلاف كےنمائندوں ، محققين اور مسلمان علما نے شركت كی ۔
اس كانفرنس كے آغاز میں جمہوریہ گرجستان كے ادارہ برائے امور مسلمين كے سربراہ «مال پاكسدزه»(Jamal Paksadze)نے اپنے خطاب كے دوران كہا : ہماری ذمہ داری ہے كہ قرآن كريم ، گرجستان كے آئين اور قومی اقدار كو سامنے ركھتے ہوئے آپس میں متحد ہوں تاكہ گرجستان كی سالميت كے لیے بہتر طور پر كردار ادا كر سكیں ۔
اسی طرح گرجستان كی پارليمانی كمیٹی كے سربراہ «ناگزار تسيكلاوری»(Nugzar Tsiklauri) نے اپنے خطاب كے دوران اس بات پر زور ديا كہ گرجستان كے اسلامی ممالك كے ساتھ روابط میں استحكام انتہائی ضروری ہے اور گرجستان كے مسلمان اس سلسلے میں ايك پل كا كردار ادار كر سكتے ہیں ۔
790890