بيداری كی لہر يورپ كے وسط تك پہنچنے سے متعلق رہبر معظم كی پيش گوئی دقيق ہے

IQNA

بيداری كی لہر يورپ كے وسط تك پہنچنے سے متعلق رہبر معظم كی پيش گوئی دقيق ہے

سياسی گروہ : ايران كے سابق وزير خارجہ منوچهر متكی نے تہران كی نماز جمعہ سے قبل خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سنٹرل يورپ تك اسلامی بيداری كی لہر كے پھيلنے سے متعلق رہبر معطم كی پيش گوئی موجودہ حالات كا تجزیہ و تحليل كرنے كے بعد پوری ہوتی دكھائی ديتی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كے سابق وزير خارجہ منو چہر متكی نے تہران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے قبل خطے میں اسلامی بيدری كے عنوان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ پانچ مہينوں میں دنيا كے سب سے اہم خطے يعنی جہان عرب كے كچھ حصوں سميت شمالی افريقا میں درپيش صورتحال كا بغور جائزہ لينے كی ضرورت ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ منو چہر متكی نے خطے كے ممالك كی ايران كی نسبت تيس سالہ پاليسيوں كو غير منصفانہ قرار ديا ۔
795083