پرائمری كی سطح پر زندگی گزارنے كے اسلامی اصولوں اور آداب كی تعليم

IQNA

پرائمری كی سطح پر زندگی گزارنے كے اسلامی اصولوں اور آداب كی تعليم

نونہال اور نوجوان گروپ : وزارت تعليم كی نائب مسئوول نے اسلامی زندگی كے آداب اور مہارتیں كے عنوان سے پرائمری سطح پر ايك كورس شروع كرنے كی خبر دی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے وزارت تعليم كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ وزير تعليم كی معاون فاطمہ قربان نے اسلام میں انسانی كرامت پر زور ديتے ہوئے كہا : یہ موضوع اعتقادی اور قانونی پس منظر ركھتا ہے اور اس كی طرف اسلامی جمہوری ايران كے آئين كی دوسری شق میں اشارہ كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس طرح كے كورسز در حقيقت انسانی كرامت كی پاسداری ہیں اور سب ماہرين كا اتفاق ہے كہ پرائمری سطح كی تعليم و تربيت بچے كی شخصيت میں انمٹ اثرات مترتب كرتی ہے ۔
794496