ايران میں ۲۲۴ طالب علموں كی شركت كے ساتھ اذان كا قومی مقابلہ

IQNA

ايران میں ۲۲۴ طالب علموں كی شركت كے ساتھ اذان كا قومی مقابلہ

نونہال اور نوجوان گروپ : اذان كے قومی مقابلے ۳ تا ۵ جولائی صوبائی سطح پر منتخب ہونے والے ۲۲۴ طالب علموں كے درميان مشہد مقدس میں منعقد ہوں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے ۳ تا ۵ جولائی كو پرائمری اور مڈل كے طلبہ كے درميان منعقد ہوں گے جس میں صوبائی سطح پر منتخب ہونے والے طلبہ كے درميان مقابلے ہوں گے اس كے علاوہ اذان سے متعلق معروضی سوالات پر مشتمل ايك ٹيسٹ بھی ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اذان كے یہ مقابلے صوبائی سطح پر ايران كے نئے سال كے آغاز پر شروع كر دئیے گئے تھے كہ جن كا فائنل راؤنڈ جلد ختم ہو جائے گا ۔
فائنل راؤنڈ میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے طلبا كو نقد انعامات كے علاوہ اعزازی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔
794029