بہترين مبلغ وہ ہے جو صرف خدا كو مد نظر ركھے

IQNA

بہترين مبلغ وہ ہے جو صرف خدا كو مد نظر ركھے

فكر و علم گروپ : تبليغ كے ميدان میں برتر مبلغ وہ ہیں جو اپنا كردار ادا كرتے وقت خدا كو ديكھتے ہیں اور كسی بھی اجتماعی طاقت سے ہراساں نہیں ہوتے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد احمد علم الھدیٰ نے ۱۹ مئی كو تبليغ مطہر كے عنوان سے پہلی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پہلے ہمیں چاہئیے كہ تبليغ اور برتر مبلغ كے معنی سے آگاہی حاصل كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج ايك طبقہ فكر ايسا ہے كہ جو امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كے حوالے سے اپنی ذمہ داری اس ڈر سے ادا نہیں كرتا كہ كہیں لوگ انہیں شدت پسند اور افراطی كا خطاب نہ دے دیں اور ان كی اكیڈمك شخصيت پر انگلياں اٹھائی جانے لگیں۔
794884