جو دينی طالب علم سياسی آگاہی نہ ركھتا ہو وہ اسلام كی خدمت نہیں كر سكتا

IQNA

جو دينی طالب علم سياسی آگاہی نہ ركھتا ہو وہ اسلام كی خدمت نہیں كر سكتا

سياسی گروپ : ايك عالم دين كے لیے ضروری ہے كہ معاشرے كی خدمت كرنے كے لیے بطور كامل سياسی مسائل سے آگاہی ركھتا ہو اور اسی طرح معاشرتی تبديليوں سے بھی واقفيت ركھتا ہو اور اگر ايسا نہ ہو تو وہ اسلام كی خدمت نہیں كر سكتا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ علم الھدی نے ۲۰ مئی كو حضرت فاطمہ زہرا (س) كی ولادت كی مناسبت سے مدرسہ علمیہ نرجس (ع) كے اساتذہ ، طلبہ اور ملازمين كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے مزيد كہا : آج معاشرے كی صورتحال كچھ اس طرح سے ہے كہ اسلام كو درپيش مشكلات اور نظرياتی اختلافات كے باجود دنيا كے تمام سياسی مسائل كا محور اسلام ہے البتہ اسلامی ممالك كا محور اسلام كی ترويج و تبليغ ہے اور غير اسلامی ممالك كے لیے اسلام كی مخالفت محوريت كی حامل ہے ۔
795671