ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنڑل ايشيا ونگ نے روس كی خبر رساں ايجنسی اينٹر فاكس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ازبكستان كے ادارہ كل مسلمانان كے سٹاف نے اعلان كيا ہے كہ قفقازی مسلمانوں كی دينی شوریٰ كے دورے كا مقصد ازبكستان كے مدارس،تعليمی انسٹی ٹيوٹس اور اعلیٰ تعليمی اداروں كا دورہ كرنا ہے ۔
ادارہ برائے امور مسلمانان كے سربراہ «اللهشكور پاشا زاده» (Allahshukur Pashazada) اپنے وفد كے ہمراہ سمرقند اور بخارا جيسے تاريخی اسلامی شہروں كا بھی دورہ كریں گے
قابل ذكر ہے كہ قفقاز كےبہت سے علماء اور دينی شخصيات نے اپنی تعليم جمہوری ازبكستان كے اعلیٰ تعليمی اداروں اور انسٹی ٹيوٹس میں مكمل كی ہے ۔
794183