ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد يوسف طباطبائی نژاد نے "مكتب اہل بيت علیھم السلام كا دفاع "نامی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے موجودہ معاشرے میں سب سے بنيادی اصل "ولايت فقیہ "ہے ۔
انہوں نے آئمہ جمعہ كو مخاطب كرتے ہوئے كہا : امام جمعہ كے لیے ضروری ہے كہ دينی اعتبار سے اپنے علاقے كی مديريت كرے اور مفيد اور دقيق مطالعے كے بعد خطبے دينے كے علاوہ لوگوں كے شبہات كا استدلالی جواب دينے كے لیے بھی علیٰحدہ وقت مختص كرے ۔
795520