آيت اللہ فقیہ امامی طلبہ اور دينی علما كی تربيت پر افتخار كرتے تھے

IQNA

آيت اللہ فقیہ امامی طلبہ اور دينی علما كی تربيت پر افتخار كرتے تھے

سياسی اور اجتماعی گروپ : مرجع تقليد شيعان جہان حضرت آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے پيغام میں آيت اللہ حسن امامی كی وفات پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ الٰہی عالم نيكيوں سے بھرے ہوئے نامہ اعمال كے ساتھ حق تعالیٰ كے جوار رحمت كے ساتھ ملحق ہوئے ہیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اصفہان نے حوزہ علمیہ اصفہان كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی نے مزيد كہا : اس فقیہ سعيد نے ايك عمر طلاب اور فضلا كی تربيت میں بسر كی ہے اور مكتب اہل بيت ( ع ) كا دفاع ان كا نصب العين تھا اس بنا پر ان كا نامہ اعمال نيكيوں سے پر ہے ۔
آخر میں انہوں نے دعا كی كہ خداوند متعال مرحوم كو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان كے پسماندگان كو صبر جميل عطا فرمائے ۔
759194