ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اصفہان كی رپورٹ كے مطابق اصفہان كے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ سيد يوسف طباطبائی نژاد نے نماز جمعہ كے خطبوں میں حكومت پر نوروز كے سلسلے میں جشن منعقد كرنے پر تنقيد بھی كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ خطے اور اسلامی ممالك میں لوگوں پر وحشيانہ مظالم اور زمين اور ہوا سے ان پر بمباری اور قتل و غارت كا سلسلہ بند نہ ہونے كے باوجود حكومت نے نوروز كے جشن كا اہتمام كيا ۔
انہوں نے اس بات پر افسوس كا اظہار كيا كہ بعض نادان دوستوں نے اردن كے شاہ كو ايران كی دعوت دے كر ہمیں شرمندہ كر ديا ہے ۔
765569