مسجد سليمان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير حجت الاسلام صفر علی رستمی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ سورہ انشراح كی چھ نمبر آيت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : «إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا» يعنی يقينا دشواری كے ہمراہ آسانی ہے ۔ اس سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے كہ ہر سختی كے بعد ايك راحت اور حلاوت ملتی ہے اور ہر سختی كے بعد اس كے میٹھے پھل كا بھی انتظار كرنا چاہئیے ۔
انہوں نے صراحت كی كہ سورہ عصر میں تمام انسانوں كے خسارے میں ہونے كا تذكرہ ہے ليكن صبر جيسی عظيم طاقت سے استفادہ كرتے ہوئے ہم اس خسارے سے رہائی حاصل كر سكتے ہیں ۔
794240