ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ منطقہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق كينيا كے مسلمانوں كی شورائے عالی كے سربراہ عبد الغفور البوسيدی نے اس بات كے ضمن میں كہا : كينيا كی حكومت ہميشہ مسلمانوں كے حقوق كے دفاع سے متعلق كمزوری ظاہر كرتی ہے اس لیے كينيا كے مسلمانوں كی شورائے عالی ملك میں دين اسلام كے پيروكاروں كے حقوق پورے كرنے كا پرزور مطالبہ كرتی ہے ۔
اسی طرح كينيا اور اوگنڈا كے مسلم عوام نے مسلمانوں كو طاقت كے ساتھ كچلنے اور دہشت گردی كے ساتھ مقابلے كے بہانے ان كے حقوق پامال كرنے كی بھی شديد مذمت كی ہے ۔
780726