دشمن خطے كی كسی حكومت يا ملت كے ساتھ وفادار نہیں ہے

IQNA

دشمن خطے كی كسی حكومت يا ملت كے ساتھ وفادار نہیں ہے

سياسی گروپ : ايرانی صدر احمدی نژاد نے پاكستانی صدر آصف علی زرداری كے ساتھ ٹيليفونك گفتگو میں كہا : دشمن خطے كی كسی حكومت اور ملت كے ساتھ مخلص نہیں ہے اگرچہ ممكن ہے كہ وقتی طور پر بعض حكومتوں كو دوسری بعض كے خلاف استعمال كرے ليكن مستقبل قريب میں ان كٹھ پتلی حكومتوں كو بھی اپنی زيادہ طلبی پر قربان كر دے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايرانی صدر محمود احمدی نژاد كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے كل بروز ہفتہ بمطابق ۲۱ مئی كو پاكستانی صدر كے ساتھ ٹيليفون پر بات چيت كے دوران اس بات پر زور ديا كہ دونوں ملكوں كے مشترك دشمن اس خطے میں امن و امان كو برقرار نہیں ديكھنا چاہتے ۔
ايرانی صدر نے كہا : دشمنوں كا قصد ہے كہ اختلافات كا بيج بونے سے حكومتوں اور قوموں كو كمزور كر دیں اور اس طرح سے اپنے ناجائز اہداف تك بآسانی پہنچ جائیں ۔
795949