ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ افريقا نے «استانبيك» بينك كے بين الاقوامی ترجمان محمد عيسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے واضح طور پر كہا: چونكہ سود كو اسلام میں حرام قرار ديا گيا ہے اس سبب سے تنزانيا كے بہت سے مسلمان بينك سے لين دين نہیں كرتے ليكن «استانبيك» بينك كی جانب سے اسلامی قوانين كے مطابق بينكاری كے اعلان سے مسلمانوں كو بھی بينك كی سہوليات سے فائدہ اٹھانے كا موقع ملے گا ۔
انہوں نے آخر میں تصريح كی كہ تنزانيا اور ديگر افريقی ممالك میں اسلامی قوانين كے نفاذ سے براعظم افريقا میں اسلامی بينكاری میں اضافے كے رجحان كا پتہ چلتا ہے ۔
796354