ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق تھائی مسلمانوں نے اس پارٹی كے رہنما جنزل «سونتی بون يارات كالين (Sonthi Boonyaratkalin)كو پرجوش انداز میں خير مقدم كہا ہے۔
اس پارٹی كا انتخابی پروگرام مسلمانوں كی اكثريت پر مشتمل علاقوں میں انتہائی پسنديدگی كی نگاہ سے ديكھا جا رہا ہے اور مسلمان علاقوں میں پارٹی كی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تھائی لينڈ كے پارليمانی انتخابات میں صرف ۴۵ دن باقی رہ گئے ہیں اور سياسی جوڑ توڑ پورے عروج پر ہے ۔
795138