قزاقستان ؛ شہر آستانہ كی جديد مسجد كا افتتاح

IQNA

قزاقستان ؛ شہر آستانہ كی جديد مسجد كا افتتاح

سياسی اور اجتماعی گروپ : «شيخ كنته حاجی»(SHaykh Kunta hoji) نامی اس جديد مسجد كا افتتاح قزاقستان كے دار الحكومت آستانہ میں ۲۰ جون كو ہو گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے روس كی خبر رساں ايجنسی اينٹر فاكس كی ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كے امام جماعت يحيی اسماعيل اف نے كہا ہے كہ یہ مسجد چيچن اور اينگوش قوموں سے تعلق ركھنے والے مخيرين كے مالی تعاون سے تعمير كی گئی ہے ۔
یہ مسجد خواتين اور مرد حضرات كے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ دو حصوں پر مشتمل ہے اسی طرح مخير حضرات مستقبل میں اس مسجد كے ساتھ ايك اسلامی مدرسہ تعمير كرنے كا بھی قصد ركھتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ شيخ كنته حاجی چيچن اور اينگوش قوموں كے علاوہ قفقاز كے دوسرے مسلمانوں كی ايك محبوب اور مقدس شخصيت كا نام ہے ۔
797458