اسلامی بيداری نے امريكا كے لیے صیہونی حكومت كے تشخص كی حفاظت نا ممكن بنا دی ہے

IQNA

اسلامی بيداری نے امريكا كے لیے صیہونی حكومت كے تشخص كی حفاظت نا ممكن بنا دی ہے

سياسی گروپ : ايران كی قومی سيكيورٹی كونسل كے جنرل سيكرٹری نے اس نكتے كا ذكر كرتے ہوئے كہ امريكا اسلامی بيداری كے سبب جعلی صہيونی حكومت كا تحفظ نہیں كر سكتا مزيد كہا : اسلامی بيداری كے سائے میں فلسطينی مسلمان بھی ساری مقبوضہ سرزمين كو اپنا حق سمجھتے ہیں اور دنيا كی كوئی طاقت ان سے یہ حق سلب نہیں كر سكتی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كی اعلیٰ قومی سيكيورٹی كونسل كے جنرل سيكرٹری سعيد جليلی نے كل بروز منگل بمطابق ۲۳ مئی كو تہران كی يونيورسٹيوں كے ۲۰ ہزار طلبہ كے درميان مصلائے تہران میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خطے كے ممالك كے مظلوم عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے بلند ہونے والی ايرانی قوم كی لبيك كی صدائیں كبھی بھی بے اثر ثابت نہیں ہوں گی ۔
797906