آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے بعض حكام كی جانب سے حجاب كے بارے مغرضانہ گفتگو پر شديد تنقيد كی ہے

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے بعض حكام كی جانب سے حجاب كے بارے مغرضانہ گفتگو پر شديد تنقيد كی ہے

سياسی اور اجتماعی گروپ : آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے بعض مسؤولين كی جانب سے حجاب سے متعلق غير سنجيدہ اور نا مناسب بيانات پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے كہا : مسلمان مختلف اسلامی ممالك میں حجاب كی طرف واپس آ رہے ہیں ليكن اندورون ملك بعض لوگ كہ جن كے پاس حكومتی عہدہ بھی ہے ؛ كہہ رہے ہیں كہ ہمیں تركی كا طرز زندگی اختيار كرنا چاہئیے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے آج بروز بدھ بمطابق ۲۵ مئی كو مسجد اعظم میں اپنے درس كے آغاز میں طلاب اور علما كے سامنے دين مبين اسلام میں حجاب كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حجاب كو اسلام میں بہت زيادہ اہميت حاصل ہے كہ جس كا كوئی انكار نہیں كر سكتا ۔
798306