اس ہفتے تہران كی نماز جمعہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں ادا كی جائے گی

IQNA

اس ہفتے تہران كی نماز جمعہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں ادا كی جائے گی

سياسی گروپ : اس ہفتے تہران كی عبادی _سياسی نماز جمعہ مجلس خبرگان رہبری كی ايگزيكٹو كمیٹی كے ركن حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد خاتمی كی اقتدا میں تہران يونيورسٹی میں ادا كی جائے گی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كی اس ہفتے كی نماز جمعہ كا پروگرام ۱۱:۴۵ بجے سيد احمد واقفی كی جانب سے كلام اللہ مجيد كی تلاوت سے ہو گا ۔
تلاوت كلام مجيد كے بعد منشيات كے ساتھ مقابلے كی جمعيت كے سربراہ سيد حسن معين شيرازی " ہفتہ ؛ منشيات كے بغير " كی مناسبت سے اپنی رپورٹ پيش كریں گے ۔
اس كے بعد دوپہر ۱:۰۱ منٹ پر سيد احمد واقفی آذان دیں گے جس كے فوری بعد حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد خاتمی نماز جمعہ كے عظيم الشان خطبوں كا آغاز كر دیں گے اور خطبوں كے بعد نماز جمعہ انہی كی اقتدا میں ادا كی جائے گی ۔
798371