سياسی گروپ : عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے جنرل سيكرٹری نے اسلامی دنيا میں ہونے والی تبديليوں میں مصری عوام كے اہم كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : امريكہ نے شيطانی چالوں كے ذريعے اسرائيل جيسی جعلی اور غاصب حكومت كو عالم اسلام كے مركز میں جگہ دی ہے تاكہ اسلامی امہ كے درميان وحدت قائم نہ ہو سكے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر يونيورسٹی كے استاد ڈاكٹر علوی امين نے اپنے وفد كے ہمراہ آج ۲۵ مئی بروز بدھ كو آيت اللہ تسخيری كے ساتھ ملاقات كی ۔
قابل ذكر ہے كہ الازھر يونيورسٹی كا یہ وفد عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كی دعوت پر ان دنوں ايران كے دورے پر ہے ۔
798557