انسانوں كی حقيقی سعادت سكون و اطمينان كے لیے جدوجہد میں پوشيدہ ہے

IQNA

انسانوں كی حقيقی سعادت سكون و اطمينان كے لیے جدوجہد میں پوشيدہ ہے

سياسی گروپ : ايرانی صدر كی علمی اسسٹنٹ اور ايران كی نيشنل ايلیٹ فاؤنڈيشن كی صدر نے انسان كی پوری زندگی میں سكون و اطمينان كو اہم ترين ضرورت قرار ديتے ہوئے كہا : انسانوں كی سعادت حقيقی سكون و اطمينان كے لیے جدوجہد میں پوشيدہ ہے اور یہ اطمينان و سكون رشتہ زوجيت میں منسلك ہونے سے حاصل ہو سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر كی علمی اسسٹنٹ نسرين سلطانخواہ نے آج نيشنل ايلیٹ فاؤنڈيشن كے دورے كے موقع پر نئے جوڑوں كو تحفے تحائف دئیے جانے كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حضرت فاطمہ (س) كے ميلاد كی مباركباد دی اور كہا : ہم سب كی ذمہ داری ہے كہ زندگی میں پيش آنے والے مسائل كا سامنا كرنے كے لیے ضروری تعليمی مراحل كو طے كریں ۔
798784