سياسی گروپ : ايرانی اسمبلی كے سربراہ نے آج صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : گزشتہ چند سالوں میں ايران كی ایٹمی سرگرميوں سے متعلق ہم نے بہت سے نشيب و فراز كا ملاحظہ كيا ، جس كی روشنی میں ہم یہ سمجھتے ہیں كہ یہ واويلا ايك سياسی چال ہے اور ايرانی قوم نے بھی ہوشياری كے ساتھ اس چال كا سامنا كيا تاكہ اپنے ایٹمی پروگرام كی حفاظت يقينی بنا سكے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر علی لاريجانی نے آج اسمبلی كے اجلاس كے بعد صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامی ایٹمی توانائی ايجنسی كی حالیہ رپورٹ حقيقت پسندی پر مبنی نہیں ہے اور خود اس رپورٹ كے اندر كئی تضادات موجود ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی پاليسی یہ ہے كہ قانونی دائرہ كار كے اندر رہتے ہوئے بين الاقوامی ایٹمی توانائی ايجنسی كے ساتھ تعاون جاری ركھا جائے ۔
798503