سياسی گروپ : قائد انقلاب اسلامی نے استقامت ، ثابت قدمی ، مداومت عمل ، اقدار كی پابندی اور اسلامی انقلاب كے اصولوں پر كاربند رہنے كو مسلمان قوموں اور بين الاقوامی ناظرين كے دلوں میں اميد كی شمع جلائے ركھنے كا موجب قرار ديتے ہوئے كہا : اس عظيم انسانی انقلاب كی خصوصيت یہ تھی كہ اللہ تعالیٰ كے فضل و كرم سے اس بہار كو ابھی تك خزاں نہیں آئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے رہبر معظم كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر كی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا ( س) اور ان كے مایہ افتخار فرزند حضرت امام خمينی (رہ )كے روز ولادت كی مناسبت سے ايك جشن كا اہتمام كيا گيا تھا ۔
مدحت و منقبت كے بعد اس نورانی محفل كے ساتھ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے خطاب كرتے ہوئے حضرت زہرا (س) كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں پر عالمانہ انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے انقلاب اسلامی كی روز افزوں كاميابيوں كا بھی تذكرہ كيا ۔
797890