ظالم حكام كے پاس سوائے عوام كی امنگوں كے سامنے سر تسليم خم كرنے كے كوئی چارہ كار نہیں ہے

IQNA

ظالم حكام كے پاس سوائے عوام كی امنگوں كے سامنے سر تسليم خم كرنے كے كوئی چارہ كار نہیں ہے

سياسی گروپ : ساجدی نے خطے كے واقعات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : تبديلی كی یہ لہر بالآخر پورے خطے كو اپنی لپیٹ میں لے كر رہے گی اور ظالم حكام كے پاس اپنی عوام كی امنگوں كے سامنے گھٹنے ٹيكنے كے سوا كوئی چارہ كار نہیں ہے اور امريكا بھی ان حكمرانوں كو نجات نہیں دے سكتا ۔
سياسی مسائل كے ماہر محمد ساجدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ممالك میں یہ تبديلياں طوفان خيز ہیں جنہوں نے سارے عرب ممالك كو ہلا كر ركھ ديا ہے اور اس امر میں كوئی شك نہیں كہ شمالی افريقہ سے لے كر خليج فارس تك سب ممالك بالخصوص وہ حكمران جنہوں نے ايك لمبے عرصے سے اپنے عوام پر جبری حكومت قائم كر ركھی ہے اس طوفان كا شكار ہو جائیں گے ۔
799271