ہندوستانی عازمين حج كو مكہ روانہ كرنےكے طريقہ كار كا جائزہ

IQNA

ہندوستانی عازمين حج كو مكہ روانہ كرنےكے طريقہ كار كا جائزہ

سياسی اور اجتماعی گروپ : ہندوستان كے دار الحكومت دہلی میں ۱۶ جون بروز جمعرات كو ايك اجلاس كے دوران نئے سال میں ہندوستانی زائرين بيت اللہ كو مكہ روانہ كرنے كے طريقہ كار اور گزشتہ سال كی مشكلات پر بھی غور و خوض كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب اور جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس ہندوستان كی قومی حج كمیٹی كے مسؤولين كی موجودگی میں دار الحكومت دہلی میں منعقد ہو گا ۔
حج كمیٹی كے ترجمان كے مطابق اس مرتبہ ہندوستان كے ادارہ حج كو ايك لاكھ چار ہزار افراد كا حج كوٹہ ديا گيا ہے اور پرائيویٹ طور پر ۴۵ ہزار مزيد افراد حج كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس مرتبہ ہر حاجی كو ايك لاكھ چھ ہزار ہندوستانی روپے ادارہ حج كو سفر كے اخراجات كی مد میں جمع كروانا ہوں گے ۔
799259