ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق آج ۲ جون بروز جمعرات كو حسينیہ الزھراء میں خصوصی پروگرام منعقد ہو گا ۔
با خبر ذرائع كے مطابق بوسنيا كے ریڈيو «بير» پر حضرت امام خمينی (ره) كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے خصوصی علمی نشست پر مشتمل پروگرام نشر كيا جائے گا ۔
اسی طرح كل ۳ جون بروز جمعہ كو بھی ايرانيوں اور بوسنيائی عوام كے لیے حضرت امام خمينی (ره) كی برسی كی مناسبت سے شهر سارايوو كے «اونيتيك» ہال میں ايك خصوصی تقريب منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمين سالك خطاب فرمائیں گے ۔
802248