حضرت امام خمينی (رہ) كا مكتب اسلاميت ، معنويت ، عقلانيت اور عدالت كا مجموعہ ہے

IQNA

حضرت امام خمينی (رہ) كا مكتب اسلاميت ، معنويت ، عقلانيت اور عدالت كا مجموعہ ہے

سياسی گروپ : قائد انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای (حفطہ اللہ) نے حضرت امام خمينی (رہ) كی بائيسویں برسی كے پروگرام میں ان كے افكار اور آراء كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : حضرت امام خمينی (رہ) كا مكتب اسلاميت ، معنويت ، عقلانيت اور عدالت كا مجموعہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای (حفطہ اللہ ) كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای (حفطہ اللہ) نے آج صبح تہران كے مقامی وقت كے مطابق ۱۰:۱۰ منٹ پر اپنا خطاب شروع كيا جو ۱۰: ۱۱ منٹ تك جاری رہا ۔
رہبر معظم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور ديا كہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا كہ حضرت امام خمينی (رہ) كی رحلت كے ساتھ ہی یہ مقدس نظام ختم ہو جائے گا ليكن امام كی تشييع جنازہ میں لاكھوں افراد كی شركت اور مجلس خبرگان پر عوامی اعتماد كے باعث وہ اپنے مقصد میں كامياب نہیں ہو سكا ۔
803365