رہبر معظم كے بيانات كا وسيع پيمانے پر عالمی میڈيا میں انعكاس

IQNA

رہبر معظم كے بيانات كا وسيع پيمانے پر عالمی میڈيا میں انعكاس

سياسی گروپ : حضرت آيت اللہ خامنہ ای كے امام راحل (رہ) كے مزار پر تاريخی خطاب كے بعد عالمی میڈيا كا ملتا جلتا رد عمل سامنے آيا ہے كہ جس میں رہبر معظم كے خطے میں ہونے والی تبديليوں اور فلسطين كے حوالے سے نقطہ نظر كی وسيع پيمانے پر تشہير كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر كے اس جملے كو خاص طور پر نشر كيا گيا كہ "ايران امريكا كے اشاروں پر چلنے والی تحريكوں كی حمايت نہیں كرے گا "۔
الجزيرہ نے اسی ضمن میں اعلام كيا : آيت اللہ خامنہ ای نے كہا ہے كہ جو انقلاب اسلامی ، عوامی اور امريكا مخالف ہوں ان كی حمايت كریں گے ۔
خبر رساں ايجنسی رائٹرز نے كہا ہے كہ ظاہرا آيت اللہ خامنہ ای نے یہ مطلب بيان كر كے شام كے اندر ہونے والے مظاہروں كی حمايت نہ كرنے كی دليل بيان كی ہے ۔
803640