ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر كے اس جملے كو خاص طور پر نشر كيا گيا كہ "ايران امريكا كے اشاروں پر چلنے والی تحريكوں كی حمايت نہیں كرے گا "۔
الجزيرہ نے اسی ضمن میں اعلام كيا : آيت اللہ خامنہ ای نے كہا ہے كہ جو انقلاب اسلامی ، عوامی اور امريكا مخالف ہوں ان كی حمايت كریں گے ۔
خبر رساں ايجنسی رائٹرز نے كہا ہے كہ ظاہرا آيت اللہ خامنہ ای نے یہ مطلب بيان كر كے شام كے اندر ہونے والے مظاہروں كی حمايت نہ كرنے كی دليل بيان كی ہے ۔
803640