حضرت امام خمينی (ره) نے مملكت كے نظام كو اسلامی خدوخال پر استوار ركھنے كی بہت تاكيد كی تھی

IQNA

حضرت امام خمينی (ره) نے مملكت كے نظام كو اسلامی خدوخال پر استوار ركھنے كی بہت تاكيد كی تھی

سياسی گروپ : قم كے موقت امام جمعہ نے نظام كی اسلاميت كو حضرت امام خمينی (ره) كی نگاہ میں سر فہرست قرار ديتے ہوئے كہا : ہر انقلابی مسلمان اپنے اعمال كا جائزہ لے ، دينی احكام كی پابندی اور حرام سے پرہيز اور واجبات پر عمل پيرا ہونا مسلمان ہونے كی شرط ہے ؛ اگر ان چيزوں كا لحاظ ركھا جائے تو ہمارا نظام ساری دنيا كے لیے نمونہ قرار پائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قم كے موقت امام جمعہ آيت اللہ رضا استادی نے كل ۵ جون بروز اتوار كو ۱۵ خرداد كی ياد میں ہونے والی ريلی كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے كہا : پندرہ خردار كو لوگوں كے تاريخی مظاہروں اور قربانيوں كی بدولت اسلام نظام كے نفاذ كی جدو جہد تيز تر ہوتی چلی گئی ۔
803314