ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خمين شہر میں " ياد يار" كے عنوان سے برسی كے دن مساجد كی قومی تنظيم كے تين ہزار سے زيادہ اركان كی شموليت كے ساتھ خمين شہر میں ايك بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا اس كے علاوہ پورے ملك كی مساجد میں بھی اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتيب دئیے گئے تھے ۔
اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے كہ حضرت امام خمينی (ره) كی برسی میں شركت كے لیے قافلوں كی صورت میں تہران ، ان كے مزار پر جانے كے خواہشمند حضرات كی سہولت كے لیے مساجد كی طرف سے خصوصی انتظامات كیے گئے تھے ۔
اسی طرح حضرت امام خمينی (ره) كے ايصال ثواب كے لیے تقريبا ۲۵ ہزار مراكز میں ختم قرآن كريم كا پروگرام بھی ترتيب ديا گيا تھا ۔
802528