ايرانی اسمبلی كی نمائندہ فاطمہ آليا نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : حضرت امام خمينی (ره) معاشرے میں خواتين كی پر امن موجودگی كو گھر میں اس كی موجودگی كی مانند مؤثر سمجھتے تھے چونكہ یہ خاتون ہی ہے جو گھر میں تربيت كر كے معاشرے كے لیے لائق اور قابل افراد پيدا كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جو خواتين ماں ، بيوی ، بیٹی اور بہن كے عنوان سے اپنا مثبت كردار ادا كرتی ہیں وہ در حقيقت معاشرے اور سماج كے لیے انتہائی مؤثر كردار ادا كر رہی ہوتی ہیں ۔
803089