انسانی كرامت اور اتحاد بين المسلمين حضرت امام خمينی (ره) كی فكر كے نماياں ترين عنصر ہیں

IQNA

انسانی كرامت اور اتحاد بين المسلمين حضرت امام خمينی (ره) كی فكر كے نماياں ترين عنصر ہیں

سياسی اور اجتماعی گروپ : كينیڈا میں ايرانی ڈپلومیٹ محمدی نے اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی كی بائيسویں برسی كی مناسبت سے ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا : انسانی كرامت اور اتحاد بين المسلمين حضرت امام (ره) كی فكر میں نماياں ترين حيثيت ركھتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار " مشرق وسطیٰ میں عدالت قائم كرنے كے لیے اٹھنے والی اسلامی بيداری كی لہر میں حضرت امام خمينی (ره) كے افكار كی تاثير" كے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ايران كے كينیڈا میں سفير كے زير اہتمام منعقد ہوا ۔
اس سيمينار میں واشنگٹن كے امام مسجد محمد العاصی ، كينیڈا اور امريكا میں مصروف تبليغ معروف عالم دين سيد زكی باقری كے علاوہ اتاوا كی واحد شيعہ مسجد كے خطيب شيخ ممتاز علی نے بھی خطاب كيا ۔
804669