تركی ؛ اسلامی ہوٹلوں كی تعداد میں حيرت انگيز طور پر اضافہ

IQNA

تركی ؛ اسلامی ہوٹلوں كی تعداد میں حيرت انگيز طور پر اضافہ

سياسی و اجتماعی گروپ : تركی میں گزشتہ چند سالوں كے دوران اسلامی ہوٹلوں كی تعداد میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا نے روس كی خبر رساں ايجنسی (interfax.ru) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان ہوٹلوں كی منجملہ خصوصيات میں سے الكحل پر مشتمل مشروبات پيش نہ كرنا ہے ۔
اسی طرح مردوں اور خواتين كے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ سوئمنگ پولز بنائے گئے ہیں ۔ اس طرز كے ۱۷ اسلامی ہوٹل تركی كے جنوب مغربی حصے میں تعمير كیے گئے ہیں ۔
اس رپورٹ كے مطابق بيشتر اسلامی ہوٹل تھری يا فور سٹار ہیں اور ان میں سے صرف چار ہوٹل فائيو سٹار ہیں ۔
807030