تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں ادا كی جائے گی

IQNA

تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ آيت اللہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں ادا كی جائے گی

سياسی گروپ : تہران میں اس ہفتے كی عبادی ۔ سياسی نماز جمعہ مجلس خبرگان كے عضو آيت اللہ سيد احمد خاتمی كی امامت میں ادا كی جائے گی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كا پروگرام مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۱۱:۴۵ بجے قرآن كريم كی تلاوت كے ساتھ تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گا ۔
تلاوت اور شرعی مسائل كے بيان كے بعد پيروان خط امام كے جنزل سيكرٹری حبيب اللہ عسگر اولادی اسلامی انجمنوں كے شہداء كے حوالے سے خطاب كریں گے ۔
اسی طرح وزير زراعت صادق خليليان نماز جمعہ سے قبل تقرير كریں گے كہ جس میں اپنی وزارت كی كاركردگی رپورٹ پيش كرنے كے ساتھ ساتھ عوام كو اپنی مشكلات اور آئندہ منصوبوں كے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔
808745