ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ منطقہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق تيونس كی اسلامی تحريك كے دفتر كے ركن سمير ديلو نے ۱۶ جون بروز جمعرات كو ايك تقرير كے دوران كہا : تيونس كے سب عوام صیہونی حكومت كے ساتھ تعلقات كو معمول كی سطح پر لانے كے مخالف ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : بعض لوگ حكومتی اداروں میں اثر و رسوخ جمانے كے بعد تيونس كے عوام كی شان و منزلت كے برخلاف صیہونيوں كے ساتھ معمول كی سطح پر تعلقات قائم كرنے كا مطالبہ كر رہے ہیں جو كہ انتہائی شرمناك ہے ۔
انہوں نے اس امر كی وضاحت كی ہے كہ صیہونی حكومت كے ساتھ معمول كی سطح كے تعلقات قائم كرنا تيونس كے اسلامی انقلاب كے اہداف كے ساتھ سازگار نہیں ہے ۔
810585