سياسی گروپ: قرآن كا ظاہر سماج كے ظاہر كے لیے ہے كہ جس سے تعمير و ترقی ، عدالت اور معاشرے كی رشد و ارتقا كی راہ ہموار ہوتی ہے ليكن قرآن كا باطن انسانی معاشرے كے باطن كے لیے ہے كہ جس سے اطمينان و سكون ايجاد ہوتا ہے ؛ آيت «الا بذكر الله تطمئن القلوب» كو قرآن كے مد نظر روحانی امن و اطمينان كا مظہر سمجھنا چاہئیے ۔
تہران يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن علی رضا صدرا نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اسلام كی امن و امان كی طرف خصوصی توجہ كا ذكر كرتے ہوئے كہا : اسلام چونكہ ايك اعلیٰ مكتب ، آخری دين ، جامعيت كا حامل اور عالمی پيغام كا داعی ہے اس لیے امن و امان كی جانب اس كی نگاہ جامع ، عالمی اور اعلیٰ ہے ۔
810589