اسلامی انقلاب نے انسانی معاشرے كی مشكلات دور كرنے كے لیے ايك الٰہی نظریہ پيش كيا ہے

IQNA

ايرانی صدر ؛

اسلامی انقلاب نے انسانی معاشرے كی مشكلات دور كرنے كے لیے ايك الٰہی نظریہ پيش كيا ہے

سياسی گروپ : اسلامی انقلاب بشر كی مشكلات كے حل ، عدالت اور امن و امان كےنفاذ اور مملكت كی تعمير نو اور ترقی كے لیے ايك الٰہی نظریے كا علمبردار ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے آج ۲۱ جون بروز منگل كو ايرانی پارليمنٹ سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہر فكر اور نظریہ صرف اسی صورت میں مؤثر ثابت ہوتا ہے اور زندہ رہتا ہے كہ جب لوگوں كی عملی زندگی میں ايك كامياب نمونہ اور مثال پيش كر سكے ؛ اگر بشر كی سعادت كے لیے پيش كردہ نظريات ان شرائط پر پورے اتریں تو انہیں كامياب اور ماندگار قرار ديا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج اہل دنيا پر ثابت ہو چكا ہے كہ اسلامی انقلاب نے بشر كی سعادت كا جو نظریہ پيش كيا ہے وہ كامياب ترين اور ہميشہ كے لیے ماندگار ہے ۔
812504