اسلامی انقلاب كی كاميابی انسانی آزادی میں مسجد كے كردار كی مرہون ہے

IQNA

آيت‌‌الله‌‌العظمی جوادی آملی ؛

اسلامی انقلاب كی كاميابی انسانی آزادی میں مسجد كے كردار كی مرہون ہے

فكر گروپ : سب سے پہلا درس جو مسجد انسان كو ديتی ہے ، حريت اور آزادی كا درس ہے ؛ جب اس مملكت میں مسجد كی فرياد بلند ہوئی تو ايران كا اسلامی انقلاب كامياب ہو گيا بلكہ دس سال كی سخت جنگ پر بھی غالب ہوا ؛ داخلی جنگ پر بھی غالب ہوا كہ جو انقلاب كے پہلے دو سال جاری رہی اور بيرونی آٹھ سالہ جنگ پر بھی شہدا كی جان نثاريوں كی بدولت غالب ہو ا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت‌‌الله‌‌العظمی جوادی آملی نے ۲۰ جون كو تہران میں مسجد و مدرسہ علمیہ امام حسن عسكری ( ع) كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے لوگوں كے پر ہجوم اجتماع سے خطاب كے دوران ماہ رجب المرجب كی فضيلت اور بركات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : سب سے پہلے میں ضروری سمجھتا ہوں كہ تہران كے مئير اور تمام ان لوگوں كا شكریہ ادا كروں كہ جنہوں نے اس مقدس مقام كی تعمير میں حصہ ليا ہے ۔
811998