اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلحہ سازی كا ہدف دفاعی اور دشمنوں كا مقابلہ ہے

IQNA

ايرانی سپريم كمانڈر ؛

اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلحہ سازی كا ہدف دفاعی اور دشمنوں كا مقابلہ ہے

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلحہ سازی كا بنيادی مقصد دفاعی اور طاقت كی زبان استعمال كرنے والے دشمنوں كے ساتھ مقابلہ ہے جبكہ مغرب میں اسلحہ بنانے كا ہدف تجارت اور اسلحے كی كمپنيوں اور كارخانوں كے مالكان كی دولت و ثروت میں اضافہ كرنا ہے ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رہبر معظم كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم حضرت آيت اللہ خامنہ ای (حفظہ اللہ ) نے آج ساڑھے چھ گھنٹے تك مسلح افواج كی "جہاد علمی " نمائش كا دورہ كيا ۔
رہبر معظم حضرت آيت اللہ خامنہ ای (حفظہ اللہ ) نےنمائش میں شہداء كی يادگار پر حاضری دی اور ان كی بلندی درجات كے لیے دعا بھی كی ۔
813677