نقد میں آيت‌ الله ‌العظمی مظاهری كا ادب اور اخلاق درس آموز ہے

IQNA

آيت‌الله‌العظمی مظاهری ؛ استاد اخلاق و فضيلت

نقد میں آيت‌ الله ‌العظمی مظاهری كا ادب اور اخلاق درس آموز ہے

فكر گروپ : تہران يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن نے آيت‌الله‌العظمی مظاهری كی اخلاقی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اخلاق اور علم كے حامل بزرگان ہمارے علمی ماحول كے لیے ايك نمونہ ہیں اور اس سلسلے میں ان كی نقد میں ادب اور اخلاق كی روش ہمارے علمی معاشرے كے لیے انتہائی درس آموز ثابت ہو سكتی ہے ۔
تہران يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن محمد محمد رضائی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے آيت‌الله‌العظمی مظاهری كے علمی مقام كے مختلف پہلوؤں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : چونكہ ہم نے سالہا سال آيت‌الله‌العظمی مظاهری كے درس میں شركت كی ہے اس لیے مولائے كائنات امير المومنين (ع) كی حديث «من علمنی حرفا فقد صيرنی عبدا» كے بموجب ہمارا بھی فرض بنتا ہے كہ استاد كی علمی اور اخلاقی شخصيت سے متعلق نوجوانوں كو آگاہ كریں ۔
811624