ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ كا پروگرام ۱۱:۵۵ منٹ پر وحيد مہاجر كی تلاوت سے شروع ہو گا ۔
اس كے بعد حجت الاسلام و المسلمين مقدسی شرعی مسائل بيان فرمائیں گے ۔
ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين محمدی قرآن كريم كے اٹھائيسویں بين الاقوامی مقابلوں سے متعلق تفصيلات بيان كریں گے ۔
نماز جمعہ كمیٹی كے ترجمان كے مطابق پيغمبر اكرم (ص) كی بعثت كی مناسبت سے نماز جمعہ كے خطبوں سے قبل مدح سرائی بھی كی جائے گی ۔
تہران كی نماز جمعہ كے خطبے حجت الاسلام و المسلمين كاظم صديقی دیں گے جس كے فوری بعد نماز جماعت كھڑی ہو جائے گی ۔
816771