ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام كاظم صديقی نے آج يكم جولائی بروز جمعۃ المبارك كو اپنے خطبات جمعہ میں حضرت امام موسیٰ كاظم (ع) كی شہادت پر تعزيت كرتے ہوئے كہا : شہداء كے خون اور شجر انقلاب كا شيرين ترين ميوہ تہران میں بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد ہے كہ جس سے قاريوں اور قرآن خوانوں كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ شيعہ كو ہی زيبا ہے كہ قرآنی مقابلوں میں سر فہرست قرار پائیں ۔
قابل ذكر ہے كہ خطيب جمعہ تہران نے بعثت رسول اكرم ( ص ) پر بھی سير حاصل گفتگو كی ۔
818008