مسلمانوں كی تحقير كا زمانہ اختتام پذير ہو چكا ہے

IQNA

ايرانی پارليمنٹ كے سربراہ ؛

مسلمانوں كی تحقير كا زمانہ اختتام پذير ہو چكا ہے

سياسی گروپ : ايرانی پارليمنٹ كے سربراہ نے صیہونی حكومت كی جانب سے مسلمانوں كے قبلہ اول كی ديواریں منہدم كرنے كی مذمت كرتے ہوئے كہا : چند دہائيوں سے مسلمانوں كی تحقير كی جا رہی ہے ليكن آج صورتحال تبديل ہو رہی ہے اور اسلامی بيداری كی تحريك زور پكڑ رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پارليمنٹ كے ترجمان سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے جمعرات كی شام كو باكو میں مقيم ايرانيوں كے ساتھ عيد بعثت كے حوالے سے منعقدہ جشن میں خطاب كرتے ہوئے كہا : حضرت امام خمينی (رہ) ہميشہ آذر بائيجان كے لوگوں كا احترام كرتے تھے اور ان كی بڑی عزت افزائی كرتے تھے اور یہی روش رہبر معظم انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای دام ظلہ العالی كی بھی ہے ۔
انہوں نے ايران اور آذر بائيجان كے تعلقات كو عميق اور بے لوث قرار ديتے ہوئے كہا : دونوں ممالك كے آپس میں روابط بے نظير اور بے مثال ہیں ۔
818002