قرآن حفظ كریں ؛ حفظ تدبر كا امكان فراہم كرتا ہے

IQNA

رہبر معظم كی اہل قرآن كو نصيحت ؛

قرآن حفظ كریں ؛ حفظ تدبر كا امكان فراہم كرتا ہے

سياسی گروپ : رہبر معظم نے قرآنی مقابلوں كے شركا كے ساتھ ملاقات كے دوران اہل قرآن كو حفظ كرنے كی نصيحت كرتے ہوئے فرمايا : حفظ قرآن ايك وسيلہ ہے ؛ یہ اس بات كا وسيلہ ہے كہ انسان آسانی كے ساتھ قرآن كی تلاوت كرے ، آسانی كے ساتھ آيات كا تكرار كرے اور اس سے تدبر كا امكان فراہم ہوتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قائد اسلامی انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ نے كہا : ہمیں چاہئیے كہ قرآن كے ساتھ اپنی اپنی استعداد كے مطابق آشنا ہوں ، قرآن پر عميق ايمان ركھیں چونكہ ظاہری ايمان كافی نہیں ہے بلكہ دل كی اتھاہ گہرائيوں سے قرآن اور الٰہی وعدوں پر يقين ركھیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : عصر حاضر میں خداوند عالم كی اس قدر بشارتیں اور نشانياں موجود ہیں كہ جن سے دل اطمينان كی منزل پر فائز ہو جاتا ہے ۔
820947