ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، آر اين نيوز كی تجزياتی رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ آذر بائيجان كی حكومت گزشتہ چند مہينوں سے مختلف نوعيت كے حالات كا سامنا كر رہی ہے چونكہ باكو گورنمنٹ نے مسجد حضرت فاطمہ زھرا ( س) كے انہدام كا منصوبہ مراجع عظام تقليد اور آذر بائيجان كے متدين عوام كے دباؤ كے پيش نظر ترك كر ديا تھا ليكن اب آذر بائيجان كی حكومت نے سكولوں اور كالجز میں اسلامی حجاب پر پابندی عائد كر دی ہے كہ جس پر سخت رد عمل ديكھنے میں آ رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس احتجاجی تحريك میں اسلامی اين جی اوز نے انتہائی مؤثر كردار ادا كيا ہے ۔
824611