كينيا ؛ ماہ رمضان میں ضرورت مندوں كی امداد كا منصوبہ

IQNA

كينيا ؛ ماہ رمضان میں ضرورت مندوں كی امداد كا منصوبہ

سياسی اور اجتماعی گروپ : كينيا كی تنظيم بلال مسلم مشن كی جانب سے ماہ رمضان میں ضرورت مندوں كی امداد كے عنوان سے ايك پروگرام ترتيب ديا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق بلال مسلم مشن كينيا (Bilal Muslim Mission)نے عوام الناس كو دعوت دی ہے كہ اس منصوبے میں بھر پور شركت كریں ۔
بلال مسلم مشن (Bilal Muslim Mission) كی ويب سایٹ كے مطابق اشيائے خورد و نوش كی قيمتیں بہت زيادہ بڑھنے كے باعث ملك میں خوراك كی قلت ہے اور كئی گھرانے روز مرہ كی اشيائے خورد و نوش خريدنے پر قادر نہیں ہیں ۔
اس ادارے نے اعلان كيا ہے كہ امدادی سامان مختلف دیہاتوں كی ۲۶ مساجد كے علاوہ تين ہزار ايك سو انہتر ضرورت مند خاندانوں كو بھی ارسال كيا جائے گا ۔
824320